وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی عزت ووقار سے وطن واپسی کے خواہاں ہیں۔
پالیسی سازوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کواپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔ افغانستان میں امن اوراستحکام پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے، عالمی برادری افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت کررہی ہے، ہم سمجھتے ہیں افغانستان میں امن و استحکام سے خطے میں امن ہوگا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ چیئرمین مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ سے مذکرات میں امن عمل پر گفتگو ہوئی،بین الافغان مذاکرات کا آغازبہت اہم قدم ہے۔
تقریب سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور کابل کو معاملات کے حل کےلیے آگے بڑھنا ہوگا اور بہترین مستقبل کے لیے ماضی کی غلطیوں کو بھولنا پڑے گا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہی دونوں ممالک کے عوام کے لیے بہتر ہیں، ہمیں امن عمل کونقصان پہنچانے والے عناصرسے خبردار رہنا ہے اور افغان قیادت کوقیام امن کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cHe5gY
0 comments: