پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ اٹھارہ دسمبر کو مقامی وقت شام سات بجے ایڈن پارک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ20 دسمبر کوسیڈن پارک کرکٹ گراؤنڈ میں مقامی وقت صبح11 بجے کھیلا جائے گا۔
سیریز کا تیسرا ٹی20 میچ بائیس دسمبر کو نیپیئر کرکٹ گراؤنڈ میں مقامی وقت شام7 بجے کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ چھبیس سے تیس دسمبر تک بے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیمیں تین سے سات جنوری تک آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ ہاگلے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیل جائے گا۔
پاکستان کا سکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔ نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد قومی ٹیم کو 14 روزہ قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔ اس دوران سکواڈ کو بائیو سیکیور ببل میں رہنا ہوگا جبکہ وہ کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 14 پوائنٹس کا فرق ہے۔
ٹی20 کی عالمی رینکنگ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 پوائنٹس کا فرق ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم عالمی رینکنگ میں چوتھے اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 1965 سے نیوزی لینڈ کا دورہ کر رہی ہے اور اب تک نیوزی لینڈ مجموعی طور پر13 ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی میزبانی کرچکا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36hjhGP
0 comments: