Thursday, September 3, 2020

ابھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے استعفیٰ دیا نہیں: شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ نے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے مگر ابھی استعفیٰ دیا نہیں ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پتہ چلا عاصم باجوہ نے معاون خصوصی عہدے سے استعفے کا فیصلہ کیا، بطور معاون خصوصی اطلاعات استعفیٰ عاصم باجوہ کا ذاتی فیصلہ ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کے پاس سی پیک کی اہم ذمہ داری بھی ہے، عاصم سلیم باجوہ ایک بہترین افسر بھی ہیں، انہوں نے ابھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے استعفیٰ دیا نہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں پہلے بھی لوگوں نے استعفیٰ دیا اور اپنا کیس لڑاہے، عاصم باجوہ خود کہہ رہےہیں ان کے پاس شواہد موجود ہیں متعلقہ فورم ہوگا تو عاصم سلیم باجوہ وہاں شواہد پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: عاصم سلیم باجوہ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

واضح رہے کہ نجی چینل سے گفتگو میں عاصم باجوہ نے کہا کہ معاون خصوصی اطلاعات کی ذمہ داری سے سبکدوش ہوں گا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام جاری رکھوں گا، وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ معاون خصوصی کے عہدے سے سبکدوش کریں۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل یعنی سی پیک پر توجہ رکھنا چاہتا ہوں، فیملی کو اپنے فیصلے سے متعلق آگاہ کیا تو سب خوش ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات ذمہ داری لینا نہیں چاہتا تھا، میڈیا اور حکومت میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہوں، اس لیے ذمہ داری لی، وزارت اطلاعات میں ذمہ داری ملکی خدمت کے لیے لی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QSWDMb

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times