Saturday, September 26, 2020

نامعلوم نمبروں سے آنے والے پیغامات یا کالز کا جواب نہ دیں، پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کردیا

پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ موبائل فون پر موصول ہونے والے کسی بھی پیغام یا ای میل کا جواب نہ دیں بلکہ ایسے نمبر یا ای میل کی شکایت درج کرائیں۔

پی ٹی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں ایک بار پھر واضح کیا گیا ہے کہ نامعلوم نمبروں سے آنے والے پیغامات یا اُن کالز کا جواب نہ دیں جو آپ کو رقم بھیجنے کا بولیں اور ادا نہ کرنے کی صورت میں دھمکیاں دیں۔

پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ایسے دھوکے باز عناصر انعام کا لالچ دے کر کال ، ایس ایم ایس کے ذریعے ایک کوڈ بھیجتے ہیں اور پھر رابطہ کر کے وہ مانگتے ہیں، اسی طرح ای میل پر لنک بھیجتے ہیں جس پر اگر کلک کیا جائے تو آپ کی تمام معلومات اُن تک پہنچ سکتی ہے‘۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا کہ انعام کا لالچ دے کر رقم کی وصول دراصل دھوکا دہی ہے، ایسے تمام نمبرز اور ای میل کی فوری طور پر شکایت درج کرائیں تاکہ دھوکے باز عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے‘۔

مزید پڑھیں: احساس کفالت پروگرام کے نام پر جعل ساز متحرک، پی ٹی اے نے خبردار کردیا

اس ضمن میں پی ٹی اے نے شکایت درج کرانے کے لیے ٹول فری نمبر 080055055 اور ویب سائٹ کا ایڈریس جاری کیا، جس پر صارف اپنا مسئلہ بیان کرسکتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30bmzI4

0 comments:

Popular Posts Khyber Times