پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے672 نئےکیسز رپورٹ ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد8ہزار702 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے 8افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد6ہزار474ہوگئی اور مجموعی کیسز3 لاکھ11ہزار516 تک پہنچ گئے ہے۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار395ہوگئی ہے۔ پنجاب میں99 ہزار292، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار726، بلوچستان میں15 ہزار177، اسلام آباد میں16 ہزار532، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار663 اور گلگت میں3 ہزار730 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار234 اور سندھ میں 2 ہزار495 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 72 ہو گئی ہے۔
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔
ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HFxBil
0 comments: