
یہ انکشاف بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے آئی پی ایس او ایس پاکستان کے سروے میں سامنے آیا ہے جس کے مطابق 37 فیصد پاکستانی شہری ویکسین لگوانے کے لیے تیاربھی ہیں۔
سروے کے مطابق 21 فیصد پاکستانی 6 ماہ میں کورونا ویکسین آنے کے لیے پُر امید ہیں اور 27 فیصد کا خیال ہے کہ ویکسین آنے میں مزید ایک سال لگ سکتا ہےجب کہ 23 فیصد کا کہنا ہے کہ اس میں 2 سے 3 سال لگ سکتے ہیں اور 9 فیصد کو لگتا ہے کہ کورونا کی ویکسین 3 سال سے بھی زیادہ عرصے بعد آئے گی۔
ویکسین آنے کی صورت میں 63 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ وہ اسے نہیں لگوائیں گے ۔
سروے میں 20 فیصد شہریوں نے رائے دی کہ کورونا وائرس کی ویکسین کبھی تیار نہیں کی جاسکے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ99 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 6 ہزار 350 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی تیاری کا کام زور شور سے جاری ہے جب کہ روس نے ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے تاہم عالمی سطح پر اس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین اکتوبر کے مہینے میں مارکیٹ میں آسکتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/329imWM
0 comments: