Sunday, September 6, 2020

کراچی: شانتی نگر میں 60 سے زائد جھگیاں جل کر خاکستر، دو افراد زخمی

شانتی نگر میں آگ لگنے سے 60 سے زائد جھگیاں جل کر خاکستر ہو گئیں
کراچی کے علاقے شانتی نگر میں عزیز بھٹی پارک کے قریب آگ لگنے سے 60 سے زائد جھگیاں جل کر خاکستر ہو گئیں اور دو افراد زخمی بھی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شانتی نگر عزیز بھٹی پارک کے قریب جھوپڑیوں میں آگ لگنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عزیز بھٹی پارک کے قریب جھونپڑیوں میں آگ لگنے کے باعث 60 سے زائد جھگیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے 2 گھنٹے میں آگ پر قابو پایا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ لگنے کے باعث دو افراد جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3i56FpA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times