Friday, September 11, 2020

موٹروے زیادتی کیس: ملحقہ دیہات سے 25 ریکارڈ یافتہ ملزمان غائب ہونے کا انکشاف

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے ملزمان کی تلاش جاری ہے

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے ملزمان کی تلاش کے دوران انکشاف ہوا کہ کرول گاؤں اور ملحقہ دیہات سے 25 ریکارڈ یافتہ ملزمان غائب ہیں۔

پولیس کے مطابق ایسٹرن بائی پاس کے قریب جہاں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا وہاں 5 کلومیٹر کے علاقے میں سرچ اینڈ سوئپ آپریشن جاری ہے اور آپریشن کے دوران انکشاف ہوا کہ 25 ریکارڈ یافتہ ملزمان اپنے گھروں میں نہیں، اُن کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب پولیس نے 3 دیہات کے 53 افراد کے ڈی این اے سیمپل لے لیے ہیں، تمام افراد کی عمریں 20 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔

علاوہ ازیں آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہےکہ کیس میں الیکشن کمیشن اور نادرا سے بھی معلومات لی جارہی ہیں، جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں، نہ کوئی انگوٹھی ملی ہے اور نہ کوئی بندہ پکڑا ہے، نہ خاتون کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال ہوا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ابھی کوئی ڈی این اے میچ نہیں ہوا ہے، اس سلسلے میں کوئی بھی پیش رفت ہوئی تو خود آگاہ کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33gSsj6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times