
سیشن کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر اور دیگر کی کی عبوری درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
تفتشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے مقدمے میں انسداد دہشت گردی دفعات کو شامل کر لیا گیا ہے، عبوری درخواست ضمانتوں کے لیے سیشن کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔
وکیل کیپٹن صفدر نے کہا کہ سیاسی مقدمے میں انسداد دہشت گردی دفعات شامل کرنا افسوسناک ہے، پولیس نے حقائق کے برعکس انسداد دہشت گردی دفعات شامل کیں۔
سیشن کورٹ نے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہونے پر عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔
ایڈشنل سیشن جج شکیل انجم نے تمام ملزمان کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مریم نواز کی نیب عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس کے باعث مریم نواز اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرا سکی تھیں۔
نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے پر پنجاب پولیس نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35hkOwr
0 comments: