
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے ایک وفاقی حکم نامے کے ذریعے انیس سو باہتر میں بنائے جانے والے اسرائیل کے بائیکاٹ کے قانون کا خاتمہ کر دیا ہے۔
یہ اقدام رواں ماہ کے وسط میں دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے،حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد اسرائیل کے ساتھ اقتصادی اور سفارتی تعلقات مضبوط کرنا ہے۔
سرکاری حکم نامے کے تحت اماراتی باشندے اور کمپنیاں اسرائیلی باشندوں اور کمپنیوں کے ساتھ مالی لین دین، روابط اور معاہدے قائم کر سکیں گی۔
اس کے ذریعے تمام اسرائیلی ساز و سامان اور مصنوعات کی متحدہ عرب امارت میں داخلے، ملکیت اور تبادلے کی اجازت ہو گی۔
یہ حکم نامہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی سرکاری ایئرلائن اسرائیلی اور امریکی وفد کو تل ابیب سے ابوظہبی پہنچانے کے لیے پہلی براہ راست پرواز چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jsB957
0 comments: