Thursday, August 6, 2020

سرکاری یونیورسٹیز کے زیرالتواء معاملات سے متعلق اہم خبر آگئی

گورنرپنجاب چوہدری سرور نے سرکاری یونیورسٹیز کے زیرالتوا معاملات کا نوٹس لے لیا ہے
گورنرپنجاب چوہدری سرور نے سرکاری یونیورسٹیز کے زیرالتوا معاملات کا نوٹس لے لیا اور صوبائی وزیرہائرایجوکیشن یاسر ہمایوں کی سر براہی میں7رکنی کمیٹی بھی قائم کردی۔

گورنرپنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، چوہدری سرور نے 15ستمبر تک بھرتیوں سمیت زیرالتوا معاملات نمٹانے کی ہدایت کردی، صوبائی وزیرہائرایجوکیشن یاسرہمایوں کی سر براہی میں7رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی، کمیٹی میں پرنسپل سیکرٹری ٹو ڈاکٹر راشدمنصور بھی شامل ہوں گے۔

محکمہ قانون اور محکمہ ہائرایجوکیشن کے افسران سمیت دیگر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز کے معاملات میں التوا کسی صورت برداشت نہیں، یونیورسٹیز میں رجسٹرار سمیت تمام پوسٹوں پر بھرتیاں یقینی بنائیں، وی سی میرٹ پر آئے ہیں یونیورسٹیز میں سب بھرتیاں میرٹ پر ہوں۔

انہوں نے زور دیا کہ شفافیت اور میرٹ پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یونیورسٹیز کو مسائل کا سامنا ہو تو طلبا کا تعلیمی نقصان ہوتا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31m9Wtm

0 comments:

Popular Posts Khyber Times