
پولیس کے مطابق گزری تھانے کے قریب خاتون ڈاکٹر ماہا علی شاہ نے گھر کے واش روم میں خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔
شدید زخمی حالت میں خاتون ڈاکٹر کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ 3 گھنٹے سے زائد زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر ماہا علی شاہ کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال میں نوکری کرتی تھی۔ ماہا علی شاہ کے پاس پستول کہاں سے آیا اور خود کشی کی وجہ کیا ہے، پولیس کی جانب سے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔
ڈاکٹر ماہا کے والد میر پور خاص میں واقع مزار گرھوڑ شریف کے گدی نشین ہیں۔ ڈاکٹر ماہا علی کی میت آبائی علاقے میرپور خاص روانہ کردی گئی ،پولیس کے مطابق اہل خانہ نے واقعہ کو خودکشی قراردیدیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34cVZB5
0 comments: