Saturday, August 8, 2020

خیبر پختوانخوا سے بلاول بھٹو کو سندیسہ آگیا، سیاسی حلقوں میں بے چینی پھیل گئی

وزیرٹرانسپورٹ خیبر پختوانخوا کی بلاول بھٹو کو بی آر ٹی دیکھنے اور سفر کرنے کی دعوت دیدی ہے
وزیرٹرانسپورٹ خیبر پختوانخوا شاہ محمد نے بلاول بھٹو کو بی آر ٹی دیکھنے اور سفر کرنے کی دعوت دے دی، رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد نے کہا بلاول زرداری پشاور آکر بی آر ٹی دیکھیں اور کچھ شرم کریں۔

ارکان سندھ اسمبلی عدیل انجینئر اور ارسلان تاج بی آرٹی دیکھنے پشاورپہنچ گئے، وزیرٹرانسپورٹ خیبر پختوانخواہ شاہ محمد اور ارکان سندھ سمبلی نے زو کارڈ بنوایا ، دونوں ممبران صوبائی اسمبلی کوکارخانواسٹاپ تک بی آر ٹی بس میں لے جایا گیا۔

ارسلان تاج نے کہا بہترین ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر حکومت کےپی داد کی مستحق ہے، مرادعلی شاہ پشاورآکر کچھ سیکھیں اور سندھ میں بھی کوئی منصوبہ بنائیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے پشاور کو تبدیل کر دیا۔

صوبائی وزیر شاہ محمد نے بلاول بھٹو کو بھی بی آر ٹی دیکھنے اور سفرکرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا بلاول بھٹو تنقید کے بجائے خودآ کر بی آر ٹی دیکھ لیں ، بی آر ٹی افتتاح کی خوشخبری جلد عوام کو ملے گی۔

رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بہترین منصوبہ ہے، پیپلز پارٹی کب ایسےمنصوبےشروع کرےگی،بلاول زرداری بی آر ٹی پشاور آکر دیکھیں اور کچھ شرم کریں، پی ٹی آئی نےجس طرح پشاورکوبدلہ بلاول زرداری لاڑکانہ اورسندھ کو بدلیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31wtP0P

0 comments:

Popular Posts Khyber Times