Tuesday, August 4, 2020

سرکاری ملازمین کے لئے بری خبر، حکومت نے نئی ہدایات جاری کردی

وفاقی سرکاری ملازمین کو نجی کاروبار،ٹریڈ اور کنسلٹینسی کے کام سے روک دیا گیا ہے۔
سرکاری ملازمین کے لئے بری خبر، -اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہدایات جاری کرتے ہوئے وفاقی سرکاری ملازمین کو نجی کاروبار،ٹریڈ اور کنسلٹینسی کے کام سے روک دیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گورنمنٹ سرونٹس کنڈیکٹ رولز 1964 کے تحت ہدایات جاری کرتے ہوئے وفاقی سرکاری ملازمین کو پرائیویٹ بزنس,ٹریڈ اور کنسلٹینسی کے کام سے روک دیا ہے اور کہا کہ سروس رولز سرکاری ملازمت کے علاوہ نجی ملازمت،پرائیویٹ بزنس، ٹریڈ یا کنسلٹینسی سے روکتے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنا مس کنڈکٹ کے مترادف ہوگا -خلاف ورزی پر گورنمنٹ سرونٹس رولز 1973 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی-



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DaCjCW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times