Saturday, August 15, 2020

کراچی میں ایک بار پھر سے تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں بارش کا امکان
کراچی میں آج محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے، بوندا باندی، ہلکی اور تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

کراچی شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

 کراچی شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 73فیصد ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Y43BSz

0 comments:

Popular Posts Khyber Times