
اماراتی ایٹمی توانائی کارپوریشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اپنے پہلے ایٹمی پاور پلانٹ کو لانچ کرتے ہوئے اس میں سٹارٹ اپ آپریشنز شروع کردیے ہیں۔
ابوظہبی میں قائم کیے گئے اس پلانٹ کو کوریا الیکٹرک پاور کارپوریشن تعمیر کررہی ہے۔
یہ پلانٹ 2017 میں مکمل ہونا تھا تاہم بعض وجوہات کی بنا پر اس میں تاخیر ہوئی اور اب اس کا آغا کیا جاچکا ہے۔
اماراتی ایٹمی توانائی کارپوریشن کے مطابق نواہ توانائی کمپنی نے کامیابی کے ساتگ برکھا نیوکلیئر انرجی پلانٹ کے یونٹ ون کو کامیابی سےچلا لیا ہے۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس جوہری پلانٹ کو عرب دنیا کا پہلا پرامن ایٹمی انرجی ری ایکٹر قراردیتے ہوئے کہا کہ اس پلانٹ کے پہلے یونٹ کے چار حصوں میں فیول ڈال دیاگیاہے۔
اماراتی ایٹمی توانائی کارپوریشن کےچیف ایگزیکٹومحمد ابراہیم الحمدانی کہتے ہیں کہ اس پلانٹ سے ہماری ایک چوتھائی آباد بجلی کی فرہمی سے مستفید ہوگی جب کہ مستقبل میں عوام کو بجلی کی مفت فراہمی ہمارا مشن ہے۔
الهدف هو تشغيل أربع محطات للطاقة النووية ستوفر ربع حاجة الدولة من الكهرباء بطريقة آمنة وموثوقة وخالية من الانبعاثات .. الإمارات شطرت الذرة ..وتريد استكشاف المجرة .. رسالة للعالم بأن العرب قادرون على استئناف مسيرتهم العلمية .. ومنافسة بقية الأمم العظيمة.. لا شيء مستحيل.. pic.twitter.com/EUAdYeQ3PN
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) August 1, 2020
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2D06xsg
0 comments: