
متحدہ عرب امارات کے شہروں ابوظہبی اور دبئی میں ریسٹورنٹس میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی شیخ راشد بن سعید روڈ پر واقع ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ ابوظہبی میں ہونے والا دھماکا اس قدر شدید تھا کہ وہاں موجود دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جب کہ حکام نے رہائشی عمارت کو مکینوں سے خالی کرالیا ہے۔
حکام کے مطابق ریسٹورنٹ میں دھماکا گیس پائپ لائن میں لیکج کے باعث ہوا ہے۔
دوسرا دھماکا عرب امارات کے سیاحتی حب دبئی کے ایک ریسٹونٹ میں ہوا جہاں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ حکام کے مطابق دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34REBSA
0 comments: