Sunday, August 2, 2020

’جا چھوڑ دے میری وادی‘ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

’جا چھوڑ دے میری وادی‘ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ جاری کر دیا ہے۔

بھارت کے 5 اگست کے غیر آئینی اقدام کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کے تحت آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے نیا نغمہ جاری کر دیا۔

اس گانے کا ٹائٹل ہے ’جا چھوڑ دے میری وادی‘ جس میں پہلی بار کسی کشمیری کو مرکزی کردار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

یہ گانا شفقت امانت علی نے گایا ہے جب کہ لکھا ہے عمران رضا نے، اور کمپوزیشن ساحر علی بگا نے دی ہے۔ گانے کا آغاز کلاک کی آواز سے ہوتا ہے جو 365 دنوں کی یاد دلاتا ہے، 365 دنوں میں کشمیریوں کو بد ترین ریاستی دہشت گردی اور لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔

اس گانے کے ذریعے کشمیریوں کے اس عزم اور جذبے کا اظہار کیا گیا ہے کہ بھارت بینائی چھین سکتا ہے لیکن ہمارے خواب نہیں، وہ جذبہ آزادی کو مات نہیں دے سکتا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر 5 اگست 2019 سے بھارت کے غیر قانونی محاصرے میں ہے، مودی حکومت کی کشمیریوں کو کشمیر میں اقلیت بنانے کی کوشش جاری ہے، دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے رہائشی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔

پاکستان کی کشمیریوں کے لیے غیر متزلزل حمایت بھی جاری ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بھی بنے ہیں، ابھی ریلیز ہونے والے گانے میں کشمیریوں کی آزادی کی چیخ کو پیش کیا گیا ہے، یہ چیخ دنیا کے ایوانوں تک پہنچے گی اور ایک دن کشمیری اپنی آزادی کا حق لے کر رہیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gkrOeo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times