گزشتہ روز 5 کنٹینرز سوست بارڈر پہنچے، کورونا وائرس کی وجہ سے سوست بارڈر 4 ماہ کی تاخیر سے کھولا گیا۔
پاک چین سرحد خنجراب ہر سال برف باری کی وجہ سے یکم دسمبر سے اپریل تک ہر قسم کی آمدرفت کیلئے بند ہوتی ہے۔ عام صورتحال میں یکم اپریل کے بعد بارڈر کھول دیا جاتا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے 4 ماہ کی تاخیر سے کھولا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت ایس او پیز کے تحت بارڈر کو 10 اگست تک مال بردار کنٹینرز کیلئے کھولا گیا ہے۔ بارڈر کھلنے پر تاجر برادری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بارڈر کو سیزن کے آخر تک کھلا رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوست بارڈر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرازق داو¿د نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ خنجراب پاس کے راستے چین کے ساتھ تجارت عارضی طور پر دوبارہ شروع ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں کے تاجروں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ خنجراب پاس کو کھولا جائے۔ چینی حکام اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے وزارت تجارت کی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3a2jWfn
0 comments: