Sunday, August 9, 2020

نیتن یاہو کو جان کے لالے پڑگئے، اسرائیلی وزیراعظم کو اپنوں کی ہی مخالفت کا سامنا

اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے جاری ہیں
اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نیتن یاہوں سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مقبوضہ فلسطین کو ہڑپ کرنے کا منصوبہ پیش کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم کو اپنوں کی ہی مخالفت کا سامنا،اپنے ہی حریف بن گئے۔

نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی تحریک میں شدت آ گئی، اسرائیلی عوام دو ماہ سے اپنے ہی وزیر اعظم کے خلاف کورونا بحران اور بدعنوانی پر سراپا احتجاج ہیں۔

نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر بھی ہزاروں مظاہرین جمع ہوئے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

بدعنوانی کے الزامات اور ان کے کورونا سے نمٹنے کے معاملے پر غصے کی وجہ سے ہزاروں اسرائیلیوں نےریلی نکالی۔

مظاہرین کہتے ہیں اسرائیلی وزیراعظم نے کورونا کے خلاف ناکام جدوجہد کی، وائرس سے افراتفری پھیلائی گئی جس کے باعث ملازمتیں چلی گئیں، کاروبار تباہ ہو چکے۔

تل ابیب میں مظاہرین نے سیاہ جھنڈے لہرائے ،نعرے لگائے۔ مطالبہ کیا کہ کرپٹ وزیراعظم استعفیٰ دیں۔ جب تک نیتن یاہو استعفیٰ نہیں دیتے وہ سڑکوں پر رہیں گے اور اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم پر فراڈ اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے ساتھ ساتھ رشوت لینے کے مقدمات عدالت میں زیرسماعت ہیں۔ نیتن یاہو اسرائیل کی ملکی تاریخ میں پہلے سربراہ ہیں جو مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3a8HL5b

0 comments:

Popular Posts Khyber Times