Saturday, August 15, 2020

پاک سرزمین کا دورہ کب ممکن؟ ارطغرل غازی نے پاکستانیوں کی خواہش پوری کردی

ترکی اداکارانجن التان دزیاتن
ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کے ہیرو انجن التان دزیاتن نے پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی ہے جب کہ وہ جلد پاکستان بھی پہنچیں گے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا بھر میں موجود پاکستانی آج آزادی کا جشن منا رہے ہیں۔ 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر نہ صرف پاکستانی فنکاروں کی جانب سے قوم کے لیے خوشیوں بھرے پیغامات دیئے گئے ہیں بلکہ ارطغرل غازی نے بھی خصوصی طور پر پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد دی ہے۔ 

انجن التان دزیاتن نے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانیوں کی خوشی میں شامل ہونے کے لیے ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستانی سفارت کار بلال خان پاشا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستانی سفارت کار کی جانب سے اداکار کو سندھی اجرک پیش کی گئی۔

پاکستانی سفارت کار بلال خان پاشا کی جانب سے ٹویٹ کی گئی جس میں اداکار کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی گئیں ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم اپنے بھائی انجن التان دزیاتن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یوم آزادی کے موقع پر پُر’خلوص، محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی سفارت کار نے یہ بھی کہا کہ انجن التان دزیاتن بہت جلد پاکستان آئیں گے۔

اس موقع پر ’’ارطغرل غازی‘‘ کے مرکزی کردار انجن التان دزیاتن نے ٹویٹر پر جاری کردہ ویڈیو میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک ہو۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Y6CWEO

0 comments:

Popular Posts Khyber Times