
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوا د چوہدری کا کہنا ہے کہ نون لیگ کے لیڈرز اور میڈیا میں ان کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں، اگر انہیں باہر نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا۔
نون لیگ کے لیڈرز اور میڈیا میں ان کے حمائیتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں اور اگر نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا، کل سے یہ حضرات کہ رہے ہیں حکومت نے خود بھیجا تھا،ہم کیسے بلوائیں،یہی وہ دھوکہ دہی اور جھوٹ ہےجس کی بنیاد پر نون لیگ کی تشکیل ہوئ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 23, 2020
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کل سے یہ حضرات کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو حکومت نے خود بھیجا تھا، انہیں ہم کیسے بلوائیں۔
وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہی وہ دھوکہ دہی اور جھوٹ ہے جس کی بنیاد پر نون لیگ کی تشکیل ہوئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32kkglZ
0 comments: