صدر ڈاکٹر عارف علوی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ سلمان جو سعودی عرب کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں، نے صدر عارف علوی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
ولی عہد نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی اچھی صحت کی دعا کی۔ انہوں نے حکومت اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھی دعا کی ہے۔
دریں اثنا پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔
سعودی سفارتخانہ کے مطابق جمعرات کو اپنے ایک پیغام میں سعودی سفیر نے کہا کہ ہم حکومت اور پاکستانی عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہیں۔
سعودی عرب پاکستان دوست زندہ باد۔۔۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نہ صرف ہمارا بھائی ہے بلکہ ہماری عقیدتوں کا مرکز ہے۔
سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا،ہر محب وطن پاک سعودی تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کو ناکام بنائے گا۔
دفتر خارجہ کو پاک سعودی تعلقات میں حد سے زیادہ احتیاط برتنی چاہئے تھی۔
مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ہر چیز ہر وقت پبلک کرنے کی نہیں ہوتی، ہمارے جس طرح کے تعلقات سعودی عرب کے ساتھ ہیں ان کے ساتھ خود جا کر خاموشی سے بات کیوں نہیں کی گئی۔
یہ کون سی ڈپلومیسی ہے کہ گھر بیٹھ کر شور مچانا شروع کر دیا۔
شجاعت حسین اور پرویزالٰہی نے کہا کہ ایسا بیان دینے کی کیا ضرورت تھی جس کے بعد وضاحتیں جاری کرنی پڑیں۔ ہم اگر اصلاح کیلئے غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تو اس کو بھی مخالفت سمجھا جاتا ہے۔
یہ رویہ درست نہیں۔ لاکھوں پاکستانی آج سے نہیں بلکہ مدتوں سے وہاں روزگار کما رہے ہیں۔ پاکستان میں سب سے زیادہ زرمبادلہ وہاں مقیم پاکستانی بھیجے ہیں۔ انشاء اللہ ہر محب وطن پاک سعودی تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کو ناکام بنائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kK32Hi
0 comments: