
اثاثوں کے لحاظ سے ایپل کی مالیت ایپل کی 1.84؍ ٹریلین ڈالرز ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ سعودی آرامکو سعودی حکومت کی ملکیت ہے اور ایک لحاظ سے دیکھا جائے تو مکمل سعودی معیشت کی نمائندگی کرتی ہے۔
جمعہ کو ایپل کے اثاثہ جات کی قدر میں 10؍ فیصد اضافہ ہوا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کمپنی کی قدر سعودی عرب کی سرکاری کمپنی سے بڑھ گئی، سعودی کمپنی نے گزشتہ سال دسمبر میں مارکیٹ میں قدم جمائے تھے اور اس وقت اس کے اثاثہ جات کی قدر 1.76؍ ارب ڈالرز تھی۔ اس سے قبل ایپل کا مقابلہ مائیکروسافٹ کارپوریشن سے تھا۔
قبل ازیں، آرامکو کو مارکیٹ میں لانے کے حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بڑی امیدیں تھیں اور وہ چاہتے تھے کہ 100؍ ارب ڈالرز جمع کرنے کیلئے کمپنی کی قدر کم 2؍ ٹریلین ڈالرز تک ہونا چاہئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BUj0wP
0 comments: