Tuesday, August 4, 2020

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

 سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور پہلی بار سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

گذشتہ 30 دنوں کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 186.77 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جب کہ 6 ماہ کے دوران 30 فیصد اضافے کے ساتھ سونا 415 ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کی غیر یقینی صورت حال ہے اور دنیا بھر میں سرمایہ کار اپنا سرمایہ سونا خرید کر محفوظ کررہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کی دیگر وجوہات میں امریکا اور چین کے درمیان بڑھنے والی سفارتی اور معاشی کشیدگی اور ڈالر کی قدر میں کمی بھی ہے۔

معروف امریکی جریدے فاربز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ہفتہ اس حوالے سے انتہائی اہم ہے کیوں کہ امریکا کا فیڈرل ریزرو بینک بدھ یعنی کل شرح سود کا بھی اعلان کرے گا اور شرح سود میں تبدیلی ڈالر کی قدر پر اثر ڈالتی ہے اور اس کا اثر سونے کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gv1vSZ

0 comments:

Popular Posts Khyber Times