
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جولائی 2019 میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 613 ملین ڈالر تھا جو جون 2020 میں کم ہو کر 100 ملین ڈالر پر آیا اور پھر جولائی 2020 میں ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 424 ملین ڈالر سرپلس (اضافی) ہو گیا ہے۔
MashaAllah Pakistan's economy is on the right track. After current account balance posted deficit of $613 mn in July 2019 & a deficit of $100 mn in June 2020, in July 2020 current account balance swung upwards to a surplus of $424 mn.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 24, 2020
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ یہ زبردست تبدیلی برآمدات میں مسلسل بہتری جو جون 2020 کی نسبت 20 زیادہ رہیں اور ریکارڈ ترسیلات زر کا نتیجہ ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے متعلق بیان دیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aSlSaG
0 comments: