پاکستان کی جانب سے لبنان کیلئے جذبہ خیر سگالی کے تحت ہنگامی امداد بیروت پہنچادی گئی، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ امدادی سامان سی ون تھرٹی طیارہ کے ذریعےبھیجا گیا اور پاکستانی سفیر نجیب درانی نے امدادی سامان لبنانی حکام کے حوالے کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ امدادی سامان میں8 ٹن ادویات اور اشیائے خوردونوش شامل ہیں، امداد پاکستان کی جانب سے لبنانی عوام کےساتھ اظہاریکجہتی ہے، امدادی سامان بھیجنے کا مقصد4 اگست کے بیروت دھماکے کے متاثرین کی معاونت ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لبنان کے وزیر خارجہ شربیل واہبہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا ، جس میں وزیر خارجہ نے بیروت دھماکوں میں جانی ومالی نقصان پر حکومت پاکستان اور قوم کی طرف سے لبنان حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا پاکستان نے ادویات اور خوراک کا عطیہ روانہ کردیا ہے، جو لبنان پہنچ جائے گا۔
مزید پڑھیں: لبنان: بیروت زور دار دھماکے سے لرز اٹھا، 78 افراد ہلاک، 4000 سے زائد زخمی
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سانحے کے نتیجےمیں شدید معاشی نقصان پر بھی بہت دکھ اورافسوس ہے، پاکستان مشکل گھڑی میں لبنانی بھائیوں کے ساتھ ہے۔
خیال رہے بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 157 ہو گئی ہے جبکہ 5 ہزار سے زائد زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3krh5Bd
0 comments: