
شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت، ملک بھر میں یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں، بیشتر شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ لاہور میں مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔
شہر میں 45 دیگر جلوس اور 227 مجالس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مجموعی طور پر 10 ہزار سے زائد نفری تعینات ہو گی۔ مرکزی جلوس کے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر محفوظ بنایا گیا ہے، جلوس کے روٹس پر موبائل سروس بند اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
شہر قائد میں دسویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی پرپولیس کے 6368 افسران واہلکارتعینات ہوں گے، سپیشل سکیورٹی یونٹ کے 100 کمانڈوز اور آر آر ایف کی 3 کمپنیز فرائض انجام دیں گی۔ ایس ایس یو کے90 سنائپرز بھی مرکزی جلوس کی گزرگاہوں پر تعینات کیے جائیں گے۔ مرکزی جلوس پر 1095 ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات ہوں گے، بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں جلوس کے روٹس کی سوئپنگ کریں گی۔
اسلام آباد میں مرکزی جلوس صبح 11بجے امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے برآمد ہوگا، جلوس کی سکیورٹی پر2000 کے قریب پولیس اہلکارتعینات ہوں گے۔ روٹ کو کنٹینرز خاردار تاروں سے سیل کیا جائے گا جبکہ مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی، صدر سٹیشن سے آئی جے پی روڈ تک میٹرو بس سروس معطل رہے گی، جلوس کے دوران موبائل فون سروس بند رہے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jEvjxN
0 comments: