
حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے معاہدے کے مطابق کام نہیں کیا۔ نیپرا نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو بیس کروڑ روپے جرمانہ کردیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ جرمانہ پندرہ روز میں ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
نیپرا نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک15 روز میں 20 کروڑ روپے بطور جرمانہ کی ادائیگی کو یقینی بنائے۔
نیپرا کی تحقیقاتی کمیٹی کے رپورٹ کے مطابق بجلی بحران کی وجہ ایندھن کی کمی قراردینا غلط ہے۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی پیداوار کیلئے سرمایہ کاری نہیں کی۔
کے الیکٹرک نے سوئی سدرن سے معاملات طے نہیں کیے، نیپرا نے کے الیکٹرک کے ایس ایس جی سی ایل کے واجبات سمیت تمام تفصیلات اور معاہدہ کی کاپی تیس روز میں جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس سے قبل کے الیکٹرک کو شوکازنوٹس جاری کیا گیا تھا ، نیپرا کے الیکٹرک پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ اور عوامی شکایات پر بھاری جرمانے عائد کر چکی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jysAWp
0 comments: