وفاقی ادارہ شماریات نے جولائی کے تجارتی اعداد و شمار جاری کردیئے۔
جس کے مطابق جولائی میں ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں 25اعشاریہ 08فیصد اورسالانہ بنیاد پر6اعشاریہ 04فیصد اضافہ ہوگیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2020 میں برآمدات کا حجم 2 ارب ڈالر رہا جو کہ جون 2020 کے مقابلے میں 25 اعشاریہ 08 فیصد اور جولائی 2019 کے مقابلے میں 6 اعشاریہ 04 فی صد زیادہ ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2019 کے مقابلے جولائی 2020 میں تجارتی خسارے میں 10.24 فیصد کمی ہوئی جبکہ جولائی 2020 میں ماہانہ بنیاد پر درآمدات میں 2.12 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.97 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DoZk54
0 comments: