وزیراعظم عمران خان نے عوام سے اظہار تشکر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے کیے گئے ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک گیر شجرکاری مہم میں حصہ لینے پر عوام کا شکر گزار ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ لوئر دیر سمیت ملک بھر میں عوام نے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں ٹائیگرز فورس ڈے منایا جا رہا ہے، وزیر اعظم آج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم اسلام آباد میں پودا لگا کر بڑی شجر کاری مہم کا آغاز کیا تھا۔
ٹائیگر فورس ڈے کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، وزیر اعظم تقریب میں شرکت کی اور ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے خطاب کیا، معاونین خصوصی ملک امین اسلم اور عثمان ڈار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، یہ تقریب بنی گالہ کے قریب کورنگ نالے کے اطراف میں ہوئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iowkcl
0 comments: