Friday, August 28, 2020

یکے بعد دیگرے کراچی والوں کو مشکلات کا سامنا، موبائل فون سروس اوربجلی غائب

کراچی میں موبائل فون سروسز بجلی کی فراہمی نہ ہونے سے متاثرہے
وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں موبائل فون سروسز بجلی کی فراہمی نہ ہونے سے متاثرہے، میرے گھر پر بھی 12گھنٹے سےبجلی بند ہے۔

بارش کے بعد کراچی میں بعض مقامات پر موبائل فون سروس متاثر ہے، جبکہ متعدد علاقوں میں کل سے گئی بجلی اب تک بحال نہیں کی جاسکی ہے۔

موبائل فون سروسز کی بندش سے متعلق نجی موبائل فون کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں سیلابی صورتحال کے باعث متعدد مقامات پر نیٹ ورک انفراسٹرکچر زیرِ آب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شدید بارش اور بجلی کی طویل بندش کے باعث سروسز کی فراہمی میں عارضی خلل ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش کے پانی نے بجلی کی متعدد تنصیبات کو متاثر کیا ہے، سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر اور بن قاسم میں پانی کی نکاسی تک بجلی بحال نہیں کی جاسکتی۔

ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ امدادی ٹیموں کی متاثرہ علاقوں تک رسائی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے تاہم نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نارتھ کراچی اور پاپوش نگر کے علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے، پانی کی نکاسی نہ ہونے سے بجلی کی بحالی میں دشواری کا سامنا ہے، کھڑے پانی میں بجلی کی بحالی حادثات کا سبب بن سکتی ہےجبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3lqQiWj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times