فرانسیسی خطروں کا کھلاڑی بغیر حفاظتی اقدامات کے بارسلوناکی 31 منزلہ عمارت پر چڑھ گیا۔
یوں تو خطروں سے کھیلنا اور کچھ منفرد کر دکھانا ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ کھیل ہے تاہم ان میں سے کچھ لوگ ایسے حیرت انگیز کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔
ویڈیو میں نظر آنے والے اس فرانسیسی نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی کھلاڑیوں میں کیا جا سکتا ہے جس نے فلمی ہیرو اسپائڈر مین کا انداز اپنایا اور بارسلونا کی31 منزلہ بلندو بالا عمارت پر چڑھ دوڑا۔
فرانس سے تعلق رکھنے والا Leo Urban نامی یوٹیوبر بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے اسپین کے شہر بارسلونا میں قائم ہوٹل Melia کی 31 منزلہ عمارت پر یوں تیزی سے چڑھا کہ جیسے حقیقتاََ اسپائیڈر مین ہی تو ہو۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3apRofZ
0 comments: