میچ کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ میچ کافی حد تک ہمارے ہاتھ میں تھا لیکن بٹلر اور ووکس بہت اچھا کھیلے جس کے باعث پانچ کھلاڑی آؤٹ ہونے پر بھی انگلینڈ نےاچھا کھیل پیش کیا۔
انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے مقابلے میں قومی ٹیم کو شکست ہوگئی ہے جس میں جوز بٹلر کی بلی بازی نے اہم کردار ادا کیا۔
جب پاکستانی باؤلنگ اٹیک کے سامنے انگلش ٹاپ آرڈر بے بس تھا اس وقت انگلینڈ کے جوز بٹلر ٹیم کے مردِ بحران ثابت ہوئے۔ انہوں نے پچھہتر رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
مہمان ٹیم انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے بھی شاندار کار کردگی دکھائی اور مین آف دی میچ ٹھہرے۔ انہوں نے ناٹ آؤٹ چوراسی رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اولڈٹریفڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے بٹلر اور ووکس کی شاندار بلے بازی کی بدولت 277 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
پہلی اننگز کے دوران پاکستان نے بیٹنگ اور بالنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث 326 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 219 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
قومی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 107 رنز کی برتری پر کیا تھا لیکن بلے بازی کے شعبے میں زیادہ نمایاں کارکردگی نہیں دکھا پائی۔
انگلینڈ کو دوسری اننگز میں جیت کیلئے277 رنز درکار تھے۔ میزبان ٹیم نے جب دوسری اننگز شروع کی تو اس کو پاکستانی بالرز کا سامنا کرنے میں کا مشکل پیش آئی۔
دوسری اننگز میں پاکستانی بالرز نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی دکھائی اور کم ہدف ہونے کے باوجود انگلینڈ کے سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے بعد میچ کافی حد تک قومی ٹیم کے ہاتھ میں تھا اور پاکستانی باؤلنگ اٹیک کے سامنے انگلش ٹاپ آرڈر بے بس نظر آرہا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے بٹلر اور ووکس کی شاندار اننگز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا جس نے حریف ٹیم کو فتح دلائی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3a9WWuQ
0 comments: