
عيد کےدوسرے روزلاہورميں شديد بارش سےجل تھل ايک ہوگيا اورنشيبی علاقےزيرآب آگئے۔
لاہورميں اتوار کی صبح سے ساون کے بادلوں نےڈيرے ڈالے اور کھل کر برس گئے۔ صبح7 بجے شروع ہونے والی 2 گھنٹے کی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اورمتعدد سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جب کہ پانی جمع ہونے سےلوگوں کو دوسرے روزقربانی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سب سےزیادہ بارش تاج پورہ میں 71ملی میٹرجب کہ لکشمی چوک پر69، فرخ آباد میں 65، ائیر پورٹ پر 50، گلشن راوی 47 اور نشتر ٹاؤن میں 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر برہمی کااظہار کيا۔
واسا حکام عید کی چھٹی کے باوجودعملے اورآپریشن کےافسران کے ہمراہ فیلڈ میں پہنچے اورسڑکوں کے کناروں اور ناہموار سڑکوں سے مشینری کی مدد سے پانی کی نکاسی کو يقينی بنايا۔ليسکو حکام نے بھی چند فيڈرز کےعلاوہ باقی علاقوں ميں بجلی بحال کردی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3a0ltmh
0 comments: