Wednesday, August 5, 2020

پاکستانی معروف اداکارہ کے گھرپرمبینہ حملہ، درخواست پرکارروائی شروع

اداکارہ نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے
گلگت میں ٹی وی کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر مبینہ طور پر 2 افراد نے حملہ کر دیا۔

حملہ آوروں نے نائلہ جعفری کے مکان پر پتھراؤ کیا، اداکارہ کا کہنا ہے کہ ملزمان ان سے زبردستی مکاان خالی کرانا چاہتے ہیں ۔

نائلہ جعفری کی جانب سے آئی یو تھانے میں دی گئی درخواست کے مطابق دو افراد نے ان کو گھر خالی کرنے کے لئے دھکمیاں دیں۔

درخواست کے مطابق دونوں افراد نے نائلہ جعفری پر حملہ کیا جس سے ان کا موبائل فون گرگیا، دونوں افراد نے گھر کے اندر پتھر بھی پھینکے تاہم نائلہ جعفری محفوظ رہیں۔

اداکارہ نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب آئی یو تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ نائلہ جعفری کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔

ایس ایچ او کے مطابق نائلہ جعفری نے اپنی درخواست میں گھر پرحملے اور پتھراؤ کا تو ذکر کیا ہے مگر کسی بھی ملزم یا ملزمان کو نامزد نہیں کیا ہے صرف حلیہ بتایا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30usybw

0 comments:

Popular Posts Khyber Times