
میل آن لائن کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوروں نے جدید ٹیکنالوجی کی حامل ’کی لیس (Keyless)‘ گاڑیوں کو چرانے کیلئے یہ حکمت عملی اختیار کرلی ہے کہ وہ گھر کے قریب کھڑے ہوکر ایک ڈیوائس کی مدد سے چابی سے موصول ہونے والے سگنل کو ہیک کرتے ہیں اور پھر ایک ٹرانسمیٹر کی مدد سے گاڑی کے قریب کھڑے چور تک پہنچاتے ہیں۔
جس کے پاس موجود ٹرانسمیٹر سگنل موصول کرکے گاڑی کا لاک کھول دیتا ہے۔
آٹو ماہرین نے ایسے چوروں کا علاج بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ گاڑی کی چابیوں کو فریج میں رکھ دیں تو ان سے نکلنے والے سگنل کو ہیک نہیں کیا جاسکتا۔
ایسی صورت میں کارچور کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ ہیکنگ ڈیوائس کی مدد سے لاک کھولنے میں ناکام رہتے ہیں۔ آپ چابیوں کو فریج کی بجائے مائیکروویو میں بھی رکھ سکتے ہیں کیونکہ یہ بھی سگنل کو بلاک کرنے کے لئے یکساں کارگر ثابت ہوتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2D1HzZz
0 comments: