Friday, August 28, 2020

کراچی میں آسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد جاں بحق

کراچی میں رہائشی اپارٹمٹ کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے دیوارگر گئی
کراچی کے علاقے جوہڑ موڑ کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے رہائشی اپارٹمنٹ کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت سات افراد جاں بحق، دیگر حادثات میں بھی آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

مون سون کے چھٹے اسپیل میں برستے پانی سے نبرد آزما کراچی والوں پر آسمانی بجلی بھی حملہ آور ہوگئی، آسمانی بجلی گرنے سے دیوار کے ملبے تلے دب کر سات افراد لقمہ اجل بن گئے۔

افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پیش آیا۔ رہائشی فلیٹ کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے دیوار گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں چار بچوں اور 3 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آپریشن شروع کردیا، دوسری طرف گلبہار انڈر پاس میں جمع پانی ایک شخص کی جان لے گیا۔

محمود آباد ہل ٹاپ نالے میں تین بچے ڈوب گئے، شدید بارشوں نے کراچی سمیت صوبے بھر میں تباہی مچا رکھی ہے۔ صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کے روز صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے نہ نکلیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EFkiwL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times