
ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب پیٹرول پمپ کے کمپریسر روم میں اچانک سلنڈر پھٹ گیا۔ دھماکے کی شدت سے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا جبکہ 2 موٹر سائیکلیں بھی جزوی طور پر تباہ ہو گئیں۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں فضل، عبداللہ، خالد، نورشاد اور اظہر شامل ہیں جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق آج صبح ہونے والے سلنڈر دھماکے کی وجہ معلوم کر رہیں ہیں۔
کراچی میں گزشتہ روز مومن آباد تھانے پر دستم بم حملہ ہوا تھا جس میں دو پولیس اہلکار معمول زخمی ہوئے جبکہ حملے کا مقدمہ ایس ایچ او مومن آباد تھانے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QIfkSU
0 comments: