Monday, August 31, 2020

بھائی کے سسر سے زبردستی وٹے سٹے کی شادی پر16 سالہ دلہن نے دلہا کو قتل کردیا

جنوبی پنجاب میں زبردستی شادی پر دلہن نےدلہے کو قتل کردیا
جنوبی پنجاب کے ضلع اوچ شریف میں زبردستی وٹے سٹے کی شادی پر 16 سالہ دلہن نے 36 سالہ دلہا کو قتل کردیا۔

جنوبی پنجاب کے ضلع اوچ شریف میں 16 سالہ دلہن نے 36 سالہ دلہا کو قتل کردیا، دلہن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ شوہر کو شربت میں زہر ملا کر کر دینے کا اعتراف کیا۔

رپورٹ کے مطابق 36 سال کے صدیق نے اپنی بیٹی کی شادی رشید احمد کے بیٹے سے کی تھی تو صدیق نے وٹے سٹے کے طور پر رشید احمد کی 16 سالہ بیٹی ثمرین سے خود شادی کرلی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 سالہ ثمرین نے زبردستی وٹے سٹے کی شادی پر انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس کے مطابق دلہا کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EVFaQI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times