
ذرائع کے مطابق شہرام ترکئی جلد خیبرپختونخوا کابینہ کاحصہ ہوں گے کیوں کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے ان کے تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہرام خان کوصحت یا جنگلات کا وزیر بنایا جا سکتا ہے۔ دو سابق وزرا عاطف خان اورشکیل احمد کی واپسی کے راستے تاحال مسدود ہیں۔ وزیراعلی محمود خان دونوں ایم پی ایز کی کسی صورت واپسی کے سخت مخالف ہیں۔
خیال رہے کہ26جنوری2020میں خیبرپختونخوا کے تین وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔ گورنر کے پی شاہ فرمان نے صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان، وزیر صحت شہرام ترکئی اورصوبائی وزیر ریونیو شکیل خان کو عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔
شہرام ترکئی کے پاس صوبائی وزیرصحت کا قلمدان تھا۔ عاطف خان کھیل، ثقافت اور سیاحت کے صوبائی وزیر تھے جب کہ شکیل احمد وزیرریونیو تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZOfPPr
0 comments: