Sunday, July 12, 2020

مریم نواز کی سیاست میں واپسی، سابق وزیر اعظم کی سزا سے متعلق کچھ اہم پہلو واضح

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جب میری والدہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں اور ووٹ اپنی عزت کی جنگ لڑرہا تھا عین اس وقت سزا سنانے کے پیچھے جو مقاصد تھے وہ آج سب پہ عیاں ہوچکے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ انتقام کو دیکھتے ہوئے بھی ہم اگر آج کے دن دو سال پہلے واپسی کا کٹھن فیصلہ نہ کرتے تو آج ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا۔ 


انہوں نے مزید لکھا کہ نہ قوم جان سکتی کہ کیسے بے گناہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دباؤ میں آکر ناحق سزا سنائی گئی، وطن کی مٹی گواہ ہے اور رہے گی۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی مریم نواز نے ٹوئٹ پیغام میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس فیصلے نے نواز شریف پر ہی نہیں بلکہ عدل و انصاف کے دامن پر لگا ایک بڑا داغ دھویا ہے، آج کا فیصلہ بے شک سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کر دیا، اسکینڈل سامنے آنے پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fju98W

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times