
پولیس نے اداکارہ وکمپیئرعائشہ ثناء کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کرلیا۔
عائشہ ثناء کے خلاف 20 لاکھ روپے کا چیک ڈس آنرہونے پرتاجرعلی معین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ اداکارہ پرمقدمہ تھانہ سرائےعالمگیرگجرات میں درج کروایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عائشہ ثناء کے خلاف تھانہ ڈیفنس لاہورمیں بھی پہلے مقدمہ درج ہوچکا ہے اورلاہورکی مقامی عدالت کی جانب عائشہ ثناء کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3frCRlF
0 comments: