Tuesday, July 21, 2020

نوبل انعام کی روایتی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان

نوبیل فاؤنڈیشن نے رواں برس نوبیل انعام کی روایتی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
نوبیل فاؤنڈیشن نے رواں برس نوبیل انعام کی روایتی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹرنوبیل فاؤنڈیشن لارس ہیکنسٹین کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے رواں برس نوبیل انعام کی دسمبر میں ہونے والی روایتی تقریب نہیں ہوگی۔

فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا ہے کہ وبا کی وجہ سے نوبیل کا ہفتہ حسب معمول نہیں ہوگا، یہ سال قربانیوں اور نئے ماحول میں ڈھلنے کا سال ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نوبیل پانے والوں کا نام اور ان کی کارکردگی کا اعلان نئے طریقے سے کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نوبیل انعامات دینے کی تقریب ہر سال دسمبر میں منعقد کی جاتی ہے لیکن یہ 64 سال بعد (یعنی 1956) کے بعد پہلا موقع ہوگا کہ روایتی تقریب منسوخ کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال ہونے والے متعدد اسپورٹس ایونٹ، فیشن شوز، ایوارڈ شوز ملتوی کیے جاچکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ePpBWT

0 comments:

Popular Posts Khyber Times