Monday, July 20, 2020

بے قابو عالمی وبا کو روکنے کے لیے پشاور میں مزید دو علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

پشاور میں دو مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا
عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے درمنگی گارڈن اورایگزیکٹولاجز ورسک روڈ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق آج سہ پہر چار بجے سے ہو گا۔

ڈپٹی کمشنرپشاور محمدعلی اصغرکے مطابق مذکورہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔

ڈی سی پشاور نے واضح کیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں نہ تو کسی کو داخلے کی اجازت ہو گی اورنہ ہی کسی کو باہر جانے دیا جائے گا۔

ڈی سی پشاورکے مطابق ادویات کی خریداری کے لیے فارمیسیز کھلی ہوئی ہوں گی جب کہ جنرل اسٹورز، تندور اورایمرجنسی سے متعلقہ دکانوں پر بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے قوانین کا اطلاق نہیں ہو گا۔

ڈی سی پشاور کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد یقینی بنانے سے متعلق تمام ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ڈی سی پشاور نے واضح کیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hjj4Fy

0 comments:

Popular Posts Khyber Times