Monday, July 27, 2020

برٹش ایئرویز کا پاکستان کے لئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

برٹش ایئرویز نے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معطل پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
برٹش ایئرویز نے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معطل پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایئر لائن نے اسلام آباد ائیرپورٹ منیجر کو لکھے گئے خط میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے سے قبل انتظامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر صفائی ستھرائی کے انتظامات اور اپنے طیاروں کی محفوظ لینڈنگ کو یقینی بنانے کے لئے وہاں موجود سہولیات کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

ذرائع نے بتایا کہ برٹش ایئرویز اسلام آباد کے لئے ہفتہ وار تین پروازیں چلائے گی۔

واضح رہے کہ 10 سال کے طویل وقفے کے بعد ، برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز ، بی اے ڈبلیو 261 3 جون ، 2019 کو 240 مسافروں کے ساتھ ہیتھرو سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/332ltQT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times