Thursday, July 30, 2020

پسند کی شادی کرنے والا لڑکا قتل، لڑکی کو اغوا کرلیا گیا

پسند کی شادی کرنے والا لڑکا قتل، لڑکی کو اغوا کرلیا گیا
مرید شاخ میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کو قتل اور لڑکی کو اغوا کرلیا گیا۔

مقتول کے ورثاء کے مطابق عاشق کھوکھر اور لڑکی حسینہ نے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور قتل کیے جانے کے خوف سے رکشے میں صادق آباد سے سکھر جارہے تھے۔

ورثاء نے بتایا کہ مرید شاخ کے مقام پر مسلح افراد نے حملہ کرکے عاشق کھوکھر کو کلہاڑیوں سے زخمی کرنے کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا اور لڑکی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔

کھمبڑا پولیس کے مطابق لڑکی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیےعلاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hUnHWY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times