
صحافی جمال خشوگی کا قتل سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی مشکلات مزید بڑھ گئیں،برطانیہ نے ولی عہد کے بیس انتہائی قریبی ساتھیوں پر پابندی عائد کر دی۔
برطانوی حکام کے مطابق پابندی کا شکار افراد صحافی جمال خشوگی کے قتل میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے بھی مرتکب ہیں۔
برطانوی حکام نے کہا ہے کہ جمال خشوگی کے قتل میں ملوث افراد کے اثاثے بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں۔
صحافی جمال خشوگی کو اکتوبر دو ہزار اٹھارہ میں اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ قانونی دستاویزات کے حصول کی خاطر ترکی میں قائم سعودی سفارت خانے گئے تھے، قتل کے بعد مختلف عالمی اداروں اور سربراہان مملکت کی جانب سے قتل کا ذمہ دار سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو قرار دیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gr9T5w
0 comments: