
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل کھلاڑی علی زیدی ہیں انہیں زیادہ معلومات ہوں گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میری رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ کا حصہ خود پیپلز پارٹی کے موجودہ وزیر نے علی زیدی کو دیا۔
وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما فیصل واوڈا کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔
علی زیدی نے کہا کہ مجھے جے آئی ٹی رپورٹ پیپلزپارٹی کے کسی وزیر نے نہیں دی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں عوامی سیاستدان ہوں، بہت سے لوگ میرے گھر کا ایڈریس جانتے ہیں۔ علی زیدی نے کہا ہوسکتا ہے وہی شخص جے آئی ٹی دے گیا ہو، جس نے بے نظیر کی وصیت آصف زرداری کو دی تھی۔
علی زیدی نے کہا کہ میں دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے تیار ہوں لیکن کیا پیپلزپارٹی بے نظیر کے خط کی تصدیق کرائے گی؟
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ حکومت نے عزیر بلوچ سمیت سابق چیئرمین فشری نثار مورائی اور بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹس جاری کی تھیں۔ وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اصل جے آئی ٹی رپورٹس چھپائی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ojje3j
0 comments: