Sunday, July 5, 2020

جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے: وزیر خارجہ شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہفتے میں 3 دن موجود رہیں گے، جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جنوبی پنجاب کے انتظامی معاملات میں ملتان نظر انداز نہیں کیا جائے گا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں بھی مکمل فعال ہوگا۔ 

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہفتے میں 3 دن موجود رہیں گے، تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب سے متعلق وعدے اور منشور پر عمل کر کے دکھا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے۔

اس سے قبل ایک موقع پر وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور آئی جی کی تعیناتی ہو چکی، جنوبی پنجاب والوں کو اب اپنے کاموں کے لیے لاہور نہیں جانا پڑے گا، پولیس اور انتظامی معاملات اب ملتان اور بہاولپور میں ہی حل ہوں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NVSsxB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times